دلہن کے دانتوں کی وجہ سے دولہا نے اسے فوری طلاق دے دی

دلہن کے دانتوں کی وجہ سے دولہا نے اسے فوری طلاق دے دی
دلہن کے دانتوں کی وجہ سے دولہا نے اسے فوری طلاق دے دی

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شخص نے شادی کے فوری بعد اپنی دلہن کو طلاق دے دی جس کی وجہ ایسی تھی کہ سن کر ہر کوئی غصے میں آ جائے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست حیدرآباد میں پیش آیا ہے جہاں رخسانہ بیگم نامی لڑکی کی شادی مصطفی نامی نوجوان سے ہوئی تاہم مصطفی نے یہ بہانہ بنا کر شادی کے فوری بعد رخسانہ کو طلاق دے دی کہ اس کے دانت ہموار نہیں ہیں بلکہ آڑھے ترچھے اور بے ترتیب ہیں۔

رخسانہ بیگم اور اس کے والد کی طرف سے پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ میں دوسرا ورژن بیان کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مصطفی اور اس کے گھر والوں نے جہیز کی لمبی فہرست انہیں تھمائی تھی اور کہا تھا کہ شادی تک یہ سامان مکمل ہو جانا چاہیے۔ تاہم وہ کچھ چیزوں کا انتظام نہ کر سکے جس کا علم مصطفی کو نکاح ہونے کے بعد ہوا اور اس نے فوراً تین طلاقیں دے دیں۔ پولیس نے مصطفی کے خلاف جہیز کا مطالبہ کرنے اور بیک وقت تین طلاقیں دینے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس