وہ ڈرائیور جو امیتابھ بچن کی فلمیں دیکھ کر ارب پتی بن گیا

وہ ڈرائیور جو امیتابھ بچن کی فلمیں دیکھ کر ارب پتی بن گیا
وہ ڈرائیور جو امیتابھ بچن کی فلمیں دیکھ کر ارب پتی بن گیا

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر شخص کسی نہ کسی سے متاثر ہوتا ہے۔ ایسے ہی ایک بھارتی شہری بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن سے ایسا متاثر ہوا کہ ارب پتی بن گیا۔ گلف نیوز کے مطابق اس شخص کا نام بھرت بھاٹیا ہے۔ بھرت کا کہنا ہے کہ ”میں شروع سے امیتابھ بچن کا مداح تھا اور ان کی ہر فلم بار بار دیکھتا تھا۔ ان کی فلموں سے مجھے ایک سبق ملا کہ آدمی کو سیلف میڈ ہونا چاہیے اور کڑی محنت سے اپنا آپ منوانا چاہیے۔“

بھرت بھاٹیا کا کہنا تھا کہ ”اگر میں امیتابھ بچن سے متاثر نہ ہوتا تو 1983ءمیں محض 18سال کی عمر میں پرسکون زندگی چھوڑ کر دبئی میں محنت کرنے کبھی نہ آتا۔ “ بھرت بھاٹیا اس وقت 54سال کے ہیں اور سٹیل مینیوفیکچرنگ یونٹ ’کونرس‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ ان کے کاروبار کا سالانہ ٹرن اوور 1.2ارب درہم ہے۔بھرت بھاٹیا نے 18سال کی عمر میں دبئی آ کر ایک ٹرک ڈرائیور کی نوکری شروع کی اور وہاں سے ترقی کرتے ہوئے اپنے اربوں کے مالیت اثاثوں کے اس کاروبار تک پہنچے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا