’ اداروں نےشہباز شریف سے زیادہ کسی کی حمایت نہیں کی لیکن ۔۔۔‘ فردوس عاشق اعوان نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

’ اداروں نےشہباز شریف سے زیادہ کسی کی حمایت نہیں کی لیکن ۔۔۔‘ فردوس عاشق ...
’ اداروں نےشہباز شریف سے زیادہ کسی کی حمایت نہیں کی لیکن ۔۔۔‘ فردوس عاشق اعوان نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز صاحب جس قدر اس ملک کے نظام اور اداروں نے آپ کی حمایت کی اس کی نظیر نہیں ملتی مگر آپ نے ہمیشہ ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اور قومی مفاد کے منافی عمل کیا۔

شہباز شریف کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے مشیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جنرل جیلانی کی پیوندکاری سے اداروں کی حمایت کے شکوے باعث تعجب ہیں،شہباز صاحب جس قدر اس ملک کے نظام اور اداروں نے آپ کی حمایت کی اس کی نظیر نہیں ملتی مگر آپ نے ہمیشہ ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اور قومی مفاد کے منافی عمل کیا،مودی سے پگڑیاں تبدیل کیں اور جندال کو مری کی سیر کروائی، آج آپ ملک کو سیاسی عدم و استحکام سے دوچار کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان اور آپ میں فرق یہ ہے کہ آپ اپنی ذات، دھن اور اولاد سے آگے نہیں دیکھ سکتے،عمران خان پاکستان کا سچا سپوت اور قوم کا قابل فخر ہیرو ہے،وہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کی فکر کرتا ہے،اپنے بچوں کیلئے نہیں قوم کے بچوں کیلئے سوچتا ہے،وہ ماضی کے حکمرانوں کے برعکس اپنی جیبیں بھرنے کی بجائے قومی خزانہ بھر رہا ہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد