سارے چور مل جائیں تو سمجھ لو کہ تھانیدار ایماندار آگیاہے ، مراد سعید

سارے چور مل جائیں تو سمجھ لو کہ تھانیدار ایماندار آگیاہے ، مراد سعید
سارے چور مل جائیں تو سمجھ لو کہ تھانیدار ایماندار آگیاہے ، مراد سعید

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات ، مراد سعید نے کہاہے کہ جب سارے چور مل جائیں تو سمجھ لو کہ تھانیدار ایماندار آیاہے،جعلی اکاﺅنٹ ، ٹی ٹی ، اقامہ ، کمیشن اور کرپشن والے سب ایک جگہ جمع ہوگئے ہیں۔

دنیانیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ جب سارے چور مل جائیں تو سمجھ لو کہ تھانیدار ایماندار آیاہے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی باتیں سنیں ہیں ، اسلام آباد پہنچنے تک ان کے پاس کوئی دلیل نہیں تھی ، اگر فضل الرحمان کہتے ہیںکہ دھاندلی ہوئی ہے توکیا ان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی پٹیشن دائر کی گئی ہے یا یہ سپریم کورٹ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا جعلی اکاﺅنٹ ، ٹی ٹی ، اقامہ ، کمیشن اور کرپشن والے سب ایک جگہ جمع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیںڈالی ، عمران خان نے دو نہیں بلکہ ایک پاکستان کا نعرہ لگایاہے ، ان لوگوں کے پاس کوئی بیانیہ نہیں ہے ۔

مزید : قومی