بال ٹمپرنگ کرنے والے احمد شہزاد کو سخت ترین سزا سنادی گئی

بال ٹمپرنگ کرنے والے احمد شہزاد کو سخت ترین سزا سنادی گئی
بال ٹمپرنگ کرنے والے احمد شہزاد کو سخت ترین سزا سنادی گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے بال ٹمپرنگ کرنے والے قومی کرکٹر احمد شہزاد کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سنٹرل پنجاب کی ٹیم کے کپتان احمد شہزاد کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ ان کی ٹیم کے کھلاڑی اظہر علی اور سندھ کے فاسٹ باﺅلر سہیل خان کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر وارننگ دی گئی ہے۔

احمد شہزاد پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.14 کی لیول ون کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہوا ہے۔ اس شق کے مطابق گیند کی ہیئت کو ایک میچ کے دوران تبدیل کرنا قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

بال ٹمپرنگ کا واقعہ سندھ کے خلاف میچ کی پہلی اننگ کے 17 ویں اوور میں منگل کے روز پیش آیا ، فیلڈ امپائرز محمد آصف اور ضمیر احمد نے میچ ریفری ندیم ارشد کو معاملے کی رپورٹ کی تھی۔ احمد شہزاد کو پہلے نوٹس جاری کیا گیا لیکن انہوں نے بال ٹمپرنگ کا اعتراف نہیں کیا جس کے بعد انکوائری ہوئی اور جمعرات کے روز ان پر یہ جرم ثابت ہوگیا تھا۔

مزید : Breaking News /کھیل