مولانا فضل الرحمان کے اجتماع کے بعد حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے اجتماع کے بعد حکومت کی جانب سے رہبر کمیٹی سے رابطے کا فیصلہ کیاگیا ہے ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور رہبرکمیٹی کی آج رات ملاقات کا امکان ہے ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے اجتماع کے بعد حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کرکے ان کو مولانا فضل الرحمان کے مطالبات سے آگاہ کیا ہے ۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ مسترد کردیااور کہا گیاہے کہ وزیراعظم کے استعفے پر کوئی بات نہیں ہوگی۔حکومتی کمیٹی کی جانب سے کچھ دیر تک رہبر کمیٹی کےساتھ رابطہ کیا جائےگاجبکہ حکومتی اوراپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں میں آج رات ملاقات کا بھی امکان ہے ۔