’میں خود کشی کرنا چاہتی تھی کیونکہ ۔۔۔‘ بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے اپنی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھادیا

’میں خود کشی کرنا چاہتی تھی کیونکہ ۔۔۔‘ بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے ...
’میں خود کشی کرنا چاہتی تھی کیونکہ ۔۔۔‘ بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے اپنی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھادیا

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز یکم نومبر کو اپنا 33 واں یوم پیدائش منارہی ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی میں بہت سے نشیب و فراز دیکھے ہیں لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب اداکارہ نے اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کا سوچا تھا۔

الیانا ڈی کروز نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ ان پر زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب وہ باڈی ڈسمورفک ڈس آرڈر کا شکار ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے ان کا ذہنی توازن اتنا زیادہ بگڑ گیا تھا کہ وہ جسمانی طور پر انتہائی کمزور ہوگئیں اور مایوس رہنے لگیں، ’ میں چیزوں کو ختم کرنا چاہتی تھی اور بار بار خود کشی کے بارے میں سوچتی رہتی تھی ، زندگی کافی مشکل ہوگئی تھی۔‘

خیال رہے کہ باڈی ڈسمورفک ڈس آرڈر ایک ایسی نفسیاتی بیماری ہے جس میں انسان کو اپنی جسمانی ساخت کے بارے میں وہم پیدا ہوجاتا ہے۔اسے ہر وقت اپنے جسم میں خامیاں نظر آتی رہتی ہیں جس کے باعث وہ معاشرے کا حصہ بننے سے گھبرانے لگتا ہے۔

الیانا ڈی کروز نے 2006 میں تیلگو فلم ’ دیوداس‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس کے بعد وہ 6 سال تک ساﺅتھ انڈین فلم انڈسٹری کا حصہ رہیں۔ بالی ووڈ میں انہیں بریک انوراگ باسو کی 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ برفی ‘ سے ملا تھا، وہ اب تک متعدد بالی ووڈ بلاک بسٹر فلموں میں کام کرچکی ہیں جن میں میں تیرا ہیرو، رستم، بادشاہو، مبارکاں شامل ہیں۔

مزید : تفریح