دو دن بعد مولانا فضل الرحمان کیا کریں گے ؟تجزیہ کار حامد میر نے پیش گوئی کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کارڈز شو نہیں کیے لیکن سب کو نظر آرے ہیں ،وہ اسلام آباد صرف مارچ کرنے نہیں آئے بلکہ دھرنا بھی دیں گے ،مولانا نے جو دو دن حکومت کو دئیے ہیں ،اس کے بعد وہ تھوڑا سا آگے جائیں گے اور پھر تھوڑا سا اور آگے جائیں گے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب حکومت اور فضل الرحمان کی نروز کا مقابلہ ہے ،دونوں کے مابین کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے جس کی زیادہ ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے ،اپوزیشن کو اشتعال نہ دلا یا جائے بلکہ حکومتی کمیٹی معاملہ حل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے ،اپوزیشن کو چاہیے کہ ایسی صورتحال پیدانہ ہو کہ وفاقی دارالحکومت کی صورتحال خراب ہو۔حامد میر نے بتا یا کہ فضل الرحمان کے کارکن تین چار ہفتوں کا سامان ساتھ لائے ہوئے ہیں اور وہ بھر پور تیاری سے آئے ہیں ۔حکومت اور اپوزیشن کو ایک دوسرے کو نیچا نہیں دکھا نا چاہیے ،اس سے معاملہ خراب ہو گا ۔