’عورتوں کو برابری کے حقوق لینے ہیں تو انہیں مردوں کا گینگ ریپ کرنا چاہیے‘ ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر نے ہنگامہ خیز بیان داغ دیا

’عورتوں کو برابری کے حقوق لینے ہیں تو انہیں مردوں کا گینگ ریپ کرنا چاہیے‘ ...
’عورتوں کو برابری کے حقوق لینے ہیں تو انہیں مردوں کا گینگ ریپ کرنا چاہیے‘ ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر نے ہنگامہ خیز بیان داغ دیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ اگر خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں برابری کے حقوق ملیں تو انہیں چاہیے کہ وہ بھی مردوں کا اسی طرح گینگ ریپ کریں جس طرح مرد عورتوں کا کرتے ہیں، مردوں نے خواتین کے حقوق سلب کرلیے جس کے باعث انہیں اپنے حقوق کا پتا ہی نہیں چلا اور انہوں نے مردوں کے حقوق میں سے حصہ مانگنا شروع کردیا ہے۔

ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں ان سے زیادہ بڑا فیمنسٹ کوئی نہیں ہے، ”قرآن کی وہ آیت پڑھ لیجیے کہ ’اور مردوں کو عورتوں پر فضیلت دی گئی ہے‘ میں عورتوں کو برابر کے حقوق دیتا ہوں لیکن مردوں سے نیچے نیچے۔“

خلیل الرحمان قمر نے خاتون میزبان کو مخاطب کرکے کہا آپ نے کبھی یہ خبر پڑھی ہے کہ 5 لڑکیوں نے مل کر ایک مرد اغوا کرلیا،جب برابری کرنی ہے تو یہ کرکے دکھاﺅ، اگر کرلیں تو مجھے پتا چلے گا کہ برابری کر رہی ہیں۔آئیں اور کوئی بس لوٹیں، کوئی مرد اٹھا کر لے جائیں اور اس کے ساتھ گینگ ریپ کریں، مجھے پتا چلے کہ آخر برابری ہوتی کیا ہے ، آپ کون سی برابری مانگ رہی ہو، میں تو اس بات پر پریشان ہوگیا ہوں۔

خلیل الرحمان قمر نے فیمنسٹ خواتین کو مخاطب کرکے کہا آپ کا پرابلم یہ ہے کہ ہم مردوں نے اتنی چالاکی سے آپ کے حقوق کو سلب کیا ہے کہ آپ کو پتا ہی نہیں چلا کہ آپ کے حقوق کیا ہیں، بجائے اس کے کہ آپ اپنے حقوق کا پتا چلائیں ، آپ مردوں کے حقوق میں سے حصہ مانگ رہی ہیں۔

مزید : تفریح