”بات تصادم کی طرف جاتی نظر آرہی ہے“، مظہر عباس نے خطرناک پیش گوئی کردی

”بات تصادم کی طرف جاتی نظر آرہی ہے“، مظہر عباس نے خطرناک پیش گوئی کردی
”بات تصادم کی طرف جاتی نظر آرہی ہے“، مظہر عباس نے خطرناک پیش گوئی کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان نے دودن کی مہلت اداروں کی طرف اشارہ کرکے دی ہے اوروہ چاہتے ہیں کہ اس معاملے کا فیصلہ تھرڈ ایمپائر کرے، بات تصادم کی طرف جاتی نظر آرہی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے دودن کی مہلت اداروں کی طرف اشارہ کرکے دی ہے اوروہ چاہتے ہیں کہ اس معاملے کا فیصلہ تھرڈ ایمپائر کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان کے مستعفی ہونے سے جمہوریت مضبوط ہوجائیگی ؟

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سوچا کچھ نہیں جارہاہے ، پچھلے کچھ عرصے سے جو مقابلہ چل رہاہے ، وہ مولانا فضل الرحمان کا عمران خان کے ساتھ ہے ، باقی پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات تصادم کی طرف جاتی نظر آرہی ہے، عمران خان کا استعفیٰ دینے کامزاج نہیں ہے ۔ وہ مستعفی نہیں ہونگے لیکن الیکشن دوبارہ کرواسکتے ہیں ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد