اپوزیشن ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہے،آئین سے ماوراءکوئی بھی  وزیر اعظم سےاستعفیٰ نہیں لے سکتا:پرویز خان خٹک

اپوزیشن ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہے،آئین سے ماوراءکوئی بھی  وزیر ...
اپوزیشن ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہے،آئین سے ماوراءکوئی بھی  وزیر اعظم سےاستعفیٰ نہیں لے سکتا:پرویز خان خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا  ہے کہ مولانا  فضل الرحمان اور اپوزیشن جماعتیں  ملک  میں افرا تفری پھیلانا  چاہتی ہیں،آئین کے ماوراءکوئی بھی  وزیر اعظم سےاستعفیٰ نہیں لے سکتا،ہمیں امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن جماعتیں یہیں  بیٹھے رہیں گے ۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع اور حکومتی کمیٹی کے سربراہ  پرویز خان خٹک کا کہنا تھا کہ دل کی  بات تو اللہ  ہی جانتا ہے ،ہمارے ساتھ وزیر اعظم کے استعفیٰ کے حوالے سے کوئی بات نہیں   ہوئی تھی،اِنہوں نے کہا تھا کہ ہم یہاں آکر بیٹھیں  گے جس پر ہم نے انہیں خوش آمدید کہا تھا اور راستے کھولے تھے،ہمیں امید ہے کہ یہ یہیں  بیٹھے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے مطالبے جائز ہیں  یا ناجائز؟ان کا   حق ہے جو مرضی مطالبے کریں  لیکن ایک بات طے ہے کہ آئین کے اندر ہی  مطالبہ کیا جا سکتا ہے اور اس پر فیصلہ ہو سکتا ہے ،آئین کے ماوراءکوئی بھی  وزیر اعظم سےاستعفیٰ نہیں لے سکتا ،آئین کے ماوراکوئی اقدام نہیں  ہو سکتا ،اسمبلی میں عدم اعتماد کی  تحریک لائی جا سکتی ہے اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے،اگر وہ غیر آئینی راستہ اختیار کریں گے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ ملک  میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -