محمد بن سلمان اور لنزے لوہان کا کیا رشتہ ہے ؟اداکارہ کے والد نے خاموشی توڑ دی

محمد بن سلمان اور لنزے لوہان کا کیا رشتہ ہے ؟اداکارہ کے والد نے خاموشی توڑ دی
محمد بن سلمان اور لنزے لوہان کا کیا رشتہ ہے ؟اداکارہ کے والد نے خاموشی توڑ دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ لنزے لوہان کے والد نے کہاہے کہ محمد بن سلمان اور میری بیٹی کے درمیان کوئی تعلقات نہیں صرف احترام کا رشتہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق اداکارہ کے والد مائیکل لوہان نے کہا ہے کہ اپنی بیٹی کے سعودی ولی عہد کے ساتھ تعلقات کی خبروں کی تردید کرتا ہوں، دونوں صرف دوست ہیں اور دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے۔ میری بیٹی کی مشرق وسطیٰ میں بہت سے بااثر لوگوں کے ساتھ دوستی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لنزے اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب انکی بیٹی مشرق وسطیٰ میں مہاجرین کی مدد کرنے گئی تھی۔مائیکل کا کہنا تھا کہ کسی نے بھی میری بیٹی کے اچھے کام کے بارے میں نہیں لکھا جو اس نے شامی پناہ گزین کی مدد کرکے کیا تھا سب صرف بری باتیں اور افواہیں ہی سننا چاہتے ہیں لیکن میں کہنا چاہتاہوں کہ میری بیٹی اورسعودی پرنس کے درمیان تعلقات کی نوعیت ویسی نہیں جیسا لوگ سوچتے ہیں بلکہ دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے اور کچھ نہیں۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل اداکارہ لنزے لوہان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان تعلقات کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں اور افواہیں ہر زبان پر زد عام تھیں کہ دونوں ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں۔ لنزے سعودی شہزادے کے نجی جہاز میں بھی گھومتی رہی ہیں، اس کے علاوہ انہیں محمد بن سلمان نے مہنگے تحائف بھی دئیے۔ لنزے لوہان بھی متعد دمواقعوں پر کہہ چکی ہیں کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بہت اچھے انسان ہیں اور جب ان کے ساتھ ہوتی ہے تو خود کو محفوظ سمجھتی ہے۔

مزید : عرب دنیا