”یہ کام ہوگیا تو مولانا فضل الرحمان بھی نہیں رہیں گے “تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا دعویٰ

”یہ کام ہوگیا تو مولانا فضل الرحمان بھی نہیں رہیں گے “تجزیہ کار ارشاد بھٹی ...
”یہ کام ہوگیا تو مولانا فضل الرحمان بھی نہیں رہیں گے “تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ استعفے آنے شروع ہوگئے تو پھر کوئی بھی نہیں رہے گا ، مولانا فضل الرحمان بھی نہیں رہیں گے ،مولانا فضل الرحمان کا دھرناحلال کاہے ، پہلے دھرنے حرام کے تھے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان ، طاہر القادری اوررضوی کے حرام دھرنے تھے لیکن مولانا فضل الرحمان کا دھرنا حلا ل دھرناہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سفید جھوٹ بول رہے تھے کہ ہمارے آئین کی اسلامی شقیں چھیڑی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو کل طاہر القادری کہہ رہے تھے ، وہی آج مولانا فضل الرحمان کہہ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان غصے میں آرہے ہیں ،ان کے ساتھ پیپلز پارٹی اورن لیگ شامل نہیں ہے اور ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے ،یہ ایجنڈا دھنگا فسا د ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس طرح استعفیٰ کوئی نہیں دے گا لیکن اگراس طرح استعفے آنے شروع ہوگئے تو پھر کوئی بھی نہیں رہے گا ، مولانا فضل الرحمان بھی نہیں رہیں گے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد