’مولانا کا فرض ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کریں کیونکہ ۔۔۔‘ سلیم صافی نے مشورہ دے دیا

’مولانا کا فرض ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کریں کیونکہ ...
’مولانا کا فرض ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کریں کیونکہ ۔۔۔‘ سلیم صافی نے مشورہ دے دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و کالم نویس سلیم صافی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی پاسداری کریں کیونکہ انہوں نے اگر ایسا نہ کیا تو ان میں اور عمران خان میں کوئی فرق نہیں رہ جائے گا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سلیم صافی نے لکھا ’مولانا کا فرض ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کریں اور سول نافرمانی کے اعلانات کریں اور نہ ٹی وی چینلز پر حملے کریں۔غرض مولانا ، مولانا فضل الرحمان رہیں، عمران خان نہ بنیں کیونکہ وعدہ خلافی یا قانون شکنی کی تو پھر ان میں اور عمران خان میں فرق کرنا مشکل ہوگا۔

سلیم صافی نے مولانا فضل الرحمان کے کنٹینر میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے بارے میں سلیم صافی نے بتایا ’ بلاول کا کہنا تھا کہ ڈیل کی ہے اور نہ کریں گے۔ ‘

سلیم صافی نے مولانا فضل الرحمان سے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے سوال پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ رہبر کمیٹی اور مجمع نے کرنا ہے۔

مزید : سیاست /علاقائی /اسلام آباد