”مولانا فضل الرحمان نے کچھ حاصل کیا یا نہیں لیکن یہ کام ضرور کردیاہے “،ایاز امیر نے نشاندہی کردی

”مولانا فضل الرحمان نے کچھ حاصل کیا یا نہیں لیکن یہ کام ضرور کردیاہے “،ایاز ...
”مولانا فضل الرحمان نے کچھ حاصل کیا یا نہیں لیکن یہ کام ضرور کردیاہے “،ایاز امیر نے نشاندہی کردی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کچھ حاصل کیا ہو یا نہ کیاہو لیکن افراتفری ضروری پھیلا دی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ دنیا کی واحد اسلامی قوت سے ایک جلسہ بھی ہینڈل نہیں ہوتا ، دنیامیں بڑے بڑے جلوس نکلتے ہیں لیکن ایسی افراتفری وہاں نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کنفیوز نہیں ہے لیکن کمزور حکومت ہے ۔ ایسا ہی نواز شریف کے دور حکومت میں بھی ہوا تھا ۔

ان کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کچھ حاصل کیا ہو یا نہ کیاہو لیکن افراتفری ضرور پھیلا دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آکر بیٹھ گئے ہیں اور کچھ پتہ نہیں کہ اگلے تین دنوں میں کچھ ہوگایانہیں لیکن عمران خان کہہ رہے ہیں کہ میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا ، یہ عجیب بات ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور