’پاکستان کی کوئی سیاسی پارٹی آج تک وہ کام نہیں کرسکی جو مولانا فضل الرحمان نے کیا ہے ‘سینئر صحافی سلمان غنی نے دعویٰ کردیا

’پاکستان کی کوئی سیاسی پارٹی آج تک وہ کام نہیں کرسکی جو مولانا فضل الرحمان ...
’پاکستان کی کوئی سیاسی پارٹی آج تک وہ کام نہیں کرسکی جو مولانا فضل الرحمان نے کیا ہے ‘سینئر صحافی سلمان غنی نے دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی سلمان غنی نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان نے سیاسی جمود توڑا ہے ،پاکستان کی کوئی سیاسی پارٹی آج تک کراچی سے لیکر اسلام آباد تک اتنا منظم مارچ نہیں کرسکی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگوکرتے ہوئے سلمان غنی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے سیاسی جمود توڑا ہے اور پاکستان کی کوئی سیاسی پارٹی آج تک کراچی سے لیکر اسلام آباد تک اتنا منظم مارچ نہیں کرسکی ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی آخر میں اتنا مجمع دیکھ کر ساتھ آئی ہیں ۔

سلمان غنی کا کہناتھا کہ یہ بات خطر ناک ہے کہ ایک طرف وزیر اعظم مولانا پر الزام لگا رہے ہیں تودوسر ی طرف ادارے کہہ رہے ہیں کہ را مولانافضل الرحمان کونشانہ بنا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ محاذ آرائی اور تناﺅ اسلام آباد میں پیدا ہوگیاہے ، یہ نہیں ہوناچاہئے تھا ، اس مسئلے کا کوئی سیاسی حل نکلناچاہئے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے مایوسی کاعالم زیادہ ہے لیکن عام آدمی پھربھی مذہبی جماعت کا مارچ ہونے کی وجہ سے اس کاحصہ نہیں بنے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور