پیپلز پارٹی اور ن لیگ موجودحالات میں کیا چاہ رہی ہیں؟ سابق نگران وزیر اعلیٰ نے بتا دیا

پیپلز پارٹی اور ن لیگ موجودحالات میں کیا چاہ رہی ہیں؟ سابق نگران وزیر اعلیٰ ...
پیپلز پارٹی اور ن لیگ موجودحالات میں کیا چاہ رہی ہیں؟ سابق نگران وزیر اعلیٰ نے بتا دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری نے کہاہے کہ ن لیگ اپنے معاملات میں مصروف ہے جبکہ پیپلز پارٹی کا اپنے معاملہ چل رہاہے کہ آصف زرداری کے حوالے سے کوئی بہتری آئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ آزادی مارچ میں جو تین پارٹیوں کے رہنماﺅں نے تقاریر کی ہیں۔ان میں جہاں عمران خان کی مخالفت کی گئی ہے وہاں اسٹیبلشمنٹ کوبھی مخاطب کیاگیا ہے جس کا مطلب ہے کہ تم ان کاساتھ چھوڑ دو ، پھر ہم ان سے نمٹ لیں گے ۔

حسن عسکری کا کہنا تھا کہ ن لیگ اپنے معاملات میں مصروف ہے جبکہ پیپلز پارٹی کا اپنے معاملہ چل رہاہے کہ آصف زرداری کے حوالے سے کوئی بہتری آئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بات بڑی واضح ہے کہ اس دھرنے کا کوئی بھی نتیجہ نکلے لیکن اس طرح جمہوریت کبھی نہیں آیا کرتی اور وہ قوتیں جن کا تینوں رہنماﺅں نے ذکر کیاہے ۔وہ اس طرح کبھی بھی کمزور نہیں ہوا کرتیں بلکہ مزید مضبوط ہوجاتی ہیں۔

مزید : قومی