سلیم صافی نے مولانا فضل الرحمان کو ایسا مشورہ دے دیا کہ جان کر وزیر اعظم عمران خان بھی غصے میں آ جائیں گے

سلیم صافی نے مولانا فضل الرحمان کو ایسا مشورہ دے دیا کہ جان کر وزیر اعظم ...
سلیم صافی نے مولانا فضل الرحمان کو ایسا مشورہ دے دیا کہ جان کر وزیر اعظم عمران خان بھی غصے میں آ جائیں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو  ’آزادی مارچ‘ میں ایسے مشورے دے دیئے ہیں  کہ  جنہیں جان  کر تحریک انصاف کے کارکن مشتعل ہو جائیں  گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں ’’آزادی مارچ‘ کے نام پر جمعیت علمائے اسلام اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج جاری ہے جبکہ جے یو آئی کارکن پریڈ گراؤنڈ میں دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں تو دوسری طرف مولانا فضل الرحمان نے اپنی تقریر میں اداروں کو تنقید کا  نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو مستعفیٰ ہونے کے لئے دو دن کی ڈیڈ لائن بھی دی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہیں،وہ  ہمیں اشتعال نہ دلائیں ورنہ بھسم ہوجائیں گے ،یہ کارکنوں کا نہیں بلکہ عوام کا اجتماع ہے اور اگر عوام آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں تو پھر ہم روک سکتے ہیں تو روکیں گے ۔انہوں نے کہا عوام نے مطالبہ کردیاہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں ، دیکھتے ہیں اب وہ کب تک استعفیٰ دیتے ہیں؟۔ایسے میں معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی سلیم صافی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ مولانا کا فرض ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کریں،وہ  سول نافرمانی کے اعلانات کریں اور نہ ہی ٹی وی چینلز پر حملے کریں۔ غرض مولانا ، مولانا فضل الرحمان رہیں، عمران خان نہ بنیں، وعدہ خلافی یا قانون شکنی کی تو پھر ان میں اور عمران خان میں فرق کرنا مشکل ہوگا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد