مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں دھرنا ،جماعت اسلامی نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر سب ہی حیران رہ جائیں گے

مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں دھرنا ،جماعت اسلامی نے ایسا اعلان کر ...
مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں دھرنا ،جماعت اسلامی نے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر سب ہی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات  قیصر شریف نے کہا ہے کہ سینیٹر سراج الحق نےجماعت اسلامی کے زیر اہتمام تین اور چار نومبر کواسلام آباد میں بلائی جانے والی بین الاقوامی کشمیر کانفرنس ملتوی کردی ہے،مشاورت کے بعد  کانفرنس ملتوی کرنے کا فیصلہ موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے کیا گیاہے،کانفرنس میں تیس ممالک سے پچپن رہنماؤں ، سکالرز ، حقوق انسانی کی عالمی تنظیموں کے معروف نمائندوں اور سرکاری و غیر سرکاری ذمہ داران نے شرکت کرنا تھی ۔

قیصرشریف کےمطابق ملائشیا کی مرکزی وصوبائی حکومتوں کےنمائندوں اورارکان پارلیمنٹ،ترکی کی مرکزی حکومت کےذمہ داران اورارکان پارلیمنٹ،مسلم پارلمنٹیرین یونین کےصدر اور الجزائر اسمبلی کے رکن ،ایران ،افغانستان ،مصر ،شام اردن اور عراق سمیت کئی مسلم اور غیر مسلم ممالک کے ارکان پارلیمنٹ اور نمائندے، معروف برطانوی صحافی ویو ان ریڈلے جارج ٹان یونیورسٹی کی عالمی شہرت یافتہ سکالر تمارا سون کے علاوہ سپین ، ڈنمارک اور کینیڈا سمیت کئی ممالک کے اعلی پائے کے سکالرز کی شرکت یقینی تھی ۔انہوں  نے کہا کہ  کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل تھیں اور یکم نومبر سے شرکا کی آمد شروع ہونا تھی لیکن عین آخری وقت ان سے معذرت کرنا پڑی ۔واضح رہے کہ کانفرنس کا افتتاح کشمیر کےصدرسردارمسعود احمدخان نےکرناتھا،اس کانفرنس میں قومی قیادت کوبھی مدعو کیاگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق جلد بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کے انعقادکے شیڈول کا دوبارہ اعلان کریں گے۔