”اپوزیشن میں سے کوئی بھی یہ کام کرنا نہیں چاہتا “، احسن اقبال نے واضح کردیا

”اپوزیشن میں سے کوئی بھی یہ کام کرنا نہیں چاہتا “، احسن اقبال نے واضح کردیا
”اپوزیشن میں سے کوئی بھی یہ کام کرنا نہیں چاہتا “، احسن اقبال نے واضح کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اس وقت اس بات پر متفق ہوچکی ہیں کہ عمران نیازی صاحب کا رخصت ہونا ضرور ی ہوچکا ہے ، ہم میں کوئی بھی نہیں چاہتا کہ ملک میں تصادم ہو۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس وقت اس بات پر متفق ہوچکی ہیں کہ عمران نیازی صاحب کا رخصت ہونا ضرور ی ہوچکا ہے ، عمران خان نے آج تک جو بھی باتیں کی ہیں،ان میں سب کے لئے نفرت ہے ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج کے جلسے میں مولانا فضل الرحمان نے تمام جماعتوں کے سربراہوں کو بلایا ہے، ہم میں کوئی بھی نہیں چاہتا کہ ملک میں تصادم ہو ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے میاں نواز شریف کی عیادت کیلئے لاہور جاناتھا ، اس لئے وہ لاہور روانہ ہوگئے ہیں ۔

مزید : قومی