سلیکٹڈ وزیر اعظم الوداعی جلسے کر رہے،وہ بخشش میں دئیے گئے اقتدار سے جانے کی تیاری کر چکے:ڈاکٹر نفیسہ شاہ

سلیکٹڈ وزیر اعظم الوداعی جلسے کر رہے،وہ بخشش میں دئیے گئے اقتدار سے جانے کی ...
سلیکٹڈ وزیر اعظم الوداعی جلسے کر رہے،وہ بخشش میں دئیے گئے اقتدار سے جانے کی تیاری کر چکے:ڈاکٹر نفیسہ شاہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ الوداعی جلسے کر رہے ہیں،ان کا لب و لہجہ ہی بتا رہا ہے کہ وہ بخشش میں دئیے گئے اقتدار سے جانے کی تیاری کر چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے گلگت بلتستان میں خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ چندہ چور کی سونامی نے ایک سال ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، پی ٹی آئی ایم ایف نے ملک کو گروی رکھ دیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ سلیکٹڈ بتائیں کہ ان کی حکومت میں قومی خزانے سے ڈالر کیسے غائب ہوا اور ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کا ذمےدار کون ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ قوم پوچھ رہی ہے کہ اب بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی رقم کون چوری کر رہا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی گئی ہے، لاکھوں لوگوں کو بیروزگار اور بے گھر کر دیا گیا ہے،سلیکٹڈ کا ایک دن کا بھی انتظار عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد