مولانا فضل الرحمان کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حمایت کی ضرورت نہیں رہی ، حامد میر کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حمایت کی ضرورت نہیں رہی ، حامد ...
مولانا فضل الرحمان کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حمایت کی ضرورت نہیں رہی ، حامد میر کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحامد میر نے کہاہے کہ پر یڈ گراﺅنڈ پر جتنا مجمع ہے اس کو دیکھ کر اندازہ ہوجاتاہے کہ مولانافضل الرحمان کو اب پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی ضرورت نہیں رہی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہاکہ پریڈ گراﺅنڈ پر جتنا مجمع ہے اس کو دیکھ کر اندازہ ہوجاتاہے کہ مولانافضل الرحمان کو اب پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود وہ سب کوساتھ لیکر چل رہے ہیں۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے وارننگ دیدی ہے کہ اگر استعفیٰ نہ آیا تو ہم آگے جائیں گے اور دوسری پارٹیاں بھی ان کے ساتھ نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب معاملات یہ ہیں کہ کتنا آگے جانا ہے یا تصادم ہونا یا نہیں ؟ اس معاملے پر بات کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اوردیگر رہنماﺅں نے مولانافضل الرحمان کومشورہ دیاہے کہ معاملہ صرف عمران خان کے مستعفی ہونے تک رکھا جائے ۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ ڈی چوک تک جاتے ہیں تو معاملہ ٹھیک ہے لیکن اگر اس سے آگے گئے تو پھر تصادم کی صورتحال پیدا ہوجائے گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد