مولانافضل الرحمان کے مقابلے میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اس وقت کیا پوزیشن ہے ؟ سلیم صافی نے وضاحت کردی

مولانافضل الرحمان کے مقابلے میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اس وقت کیا پوزیشن ہے ...
مولانافضل الرحمان کے مقابلے میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اس وقت کیا پوزیشن ہے ؟ سلیم صافی نے وضاحت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ جے یو آئی چند سیٹوں والی مذہبی جماعت ہے لیکن مولانا فضل الرحمان نے کمال کردیاہے کہ وہ لیڈنگ پوزیشن میں آگئے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی جیسی جماعتیں ان کے دائیں بائیں کھڑی ہیں ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ لوگ سمجھتے تھے کہ جے یو آئی چند سیٹوں والی مذہبی جماعت ہے لیکن مولانا فضل الرحمان نے کمال کردیاہے کہ وہ لیڈنگ پوزیشن میں آگئے ہیں ۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی جیسی جماعتیں ان کے دائیں بائیں کھڑی ہیں ۔ مولانانے اپوزیشن کو حوصلہ دیکر اپنے پیروں پر کھڑا کردیاہے ، ان پر مذہبی کارڈ استعمال کرنے کا الزام لگایا جاتاہے لیکن ان کے ایک طرف محمود خان اچکزئی اور دوسر ی جانب اسفند یار ولی کھڑے ہوتے ہیں ، یہ مولانا فضل الرحمان کی بڑی کامیابی ہے ۔

سلیم صافی نے کہا کہ کہ جب مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا اعلان کیا تھا تو ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادتیں گومگو کا شکار رہیں لیکن اب ان دونوں جماعتوں کا کردار زیادہ اہم ہوجائے گا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد