حکومت کے پاس اب کوئی چوائس نہیں ہے، اسد عمر نے واضح کردیا

حکومت کے پاس اب کوئی چوائس نہیں ہے، اسد عمر نے واضح کردیا
حکومت کے پاس اب کوئی چوائس نہیں ہے، اسد عمر نے واضح کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد عمر نے کہاہے کہ حکومت کے پاس اب کوئی چوائس نہیں ہے ، عدالت کے احکامات پر عمل در آمد کروانا حکومت کی ذمہ داری ہے ،معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو قانون اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔

دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت کے پاس اب کوئی چوائس نہیں ہے ، عدالت کے احکامات پر عمل در آمد کروانا حکومت کی ذمہ داری ہے ، عدالت کی جانب سے یہ فیصلے تحریک انصاف لئے کئے گئے تھے اور ہم نے ان فیصلوں کے بعد کبھی ان فیصلوں کی خلاف ورزی نہیں کی ۔

اسدعمر کا کہناتھاکہ اس حوالے سے قانون اپنی ذمہ داری پوری کرے گا ، ہم رہبر کمیٹی سے رابطہ نہیں کررہے ، ہم بات کرنے کیلئے دستیاب ہیں اور یہ خوبصورت بات ہے ، مولانا فضل الرحمان نے جلسے میں ایک جوشیلی تقریر کردی لیکن ہمارے سامنے ابھی تک ان کا کوئی مطالبہ نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ اگراپوزیشن کی طرف سے حکومت پر ایسی تنقید ہوتی ہے جس میں خامیوں کی نشاندہی کی جاتی ہے ، وزیراعظم ان خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کوئی ایسی حرکت نہیں کرناچاہتے جس سے ایسا تاثر ہو کہ حکومت اپوزیشن کواس کا آئینی حق ادا کرنے سے روک رہی ہے ۔

مزید : قومی