عمران خان کسی پرچی پر آئے اورنہ کسی جنرل کے دفتر کے باہر دس دس گھنٹےبیٹھ کروزارت عظمی ملی،معاہدہ توڑا گیا تو قانون حرکت میں آجائے گا:علی محمد خان

عمران خان کسی پرچی پر آئے اورنہ کسی جنرل کے دفتر کے باہر دس دس گھنٹےبیٹھ ...
عمران خان کسی پرچی پر آئے اورنہ کسی جنرل کے دفتر کے باہر دس دس گھنٹےبیٹھ کروزارت عظمی ملی،معاہدہ توڑا گیا تو قانون حرکت میں آجائے گا:علی محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان  آن لائن) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کسی پرچی پر آئے اورنہ کسی جنرل کے دفتر کے باہر دس دس گھنٹےبیٹھ کروزارت عظمی ملی،ضروری نہیں کہ مولانافضل الرحمان کےتمام مطالبات مانےجائیں،معاہدہ توڑا گیا تو قانون حرکت میں آجائے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے مطالبات پیش کردیئے ہیں، مولانا نے وزیر اعظم عمران خان کو دو دن جبکہ  پاکستانی عوام نے5سال کا وقت دیا ہے، ضروری نہیں کہ مولانا کے مطالبات مانے جائیں، معاہدہ توڑا جاتا ہے تو قانون حرکت میں آئے گا۔علی محمد خان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے اپنے خطاب کے آخر میں مولانا کو ہری جھنڈی دکھادی، بلاول نے خطاب میں کہا کہ جمہوری اقدام کی حمایت کریں گے جبکہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ معیشت سے متعلق6ماہ دے دیں، حیرت ہے30سال میں جو کسر پوری نہ کی6ماہ میں پوری کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے توجہ مولانا فضل الرحمان نے ہٹائی ہے، ن لیگ دور میں بھی ختم نبوتﷺ سے متعلق مسئلہ سامنے آیا تھا لیکن اس وقت ن لیگ کے ساتھ تو جے یوآئی ف کھڑی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہعمران خان کو مینڈیٹ پاکستان کی عوام نے دیا ہے ،کسی پرچی پر نہیں آئے،نہ کسی جنرل کے دفتر کے باہر 10 10 گھنٹے باہر بیٹھ کر انتظار کے بعد وزارت عظمی ملی ہے ، عمران خان نے 22 سال جدوجہد کی ہے۔