مولانا فضل الرحمان نے کتنے ارب چندہ اکٹھا کرلیا ہے؟ حکومت کا ایسا دعویٰ کہ آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں

مولانا فضل الرحمان نے کتنے ارب چندہ اکٹھا کرلیا ہے؟ حکومت کا ایسا دعویٰ کہ آپ ...
مولانا فضل الرحمان نے کتنے ارب چندہ اکٹھا کرلیا ہے؟ حکومت کا ایسا دعویٰ کہ آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کیلئے ایک ارب 13 کروڑ روپے چندہ اکٹھا کیا ہے۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ اپوزیشن کا منشور عوامی نہیں ہے ، انہوں نے قوم کو کنفیوز کیا ہوا ہے، مولانا فضل الرحمان کشمیر کاز کو نقصان پہنچا کر اپنے مقصد میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

عثمان ڈار نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور 2014 کے دھرنے کے موازنے پر مبنی سوال پر کہا کہ تحریک انصاف نے 15 ماہ تک عدالت اور پارلیمنٹ سمیت ہر فورم استعمال کیا اس کے بعد احتجاج کیلئے باہر نکلی۔

تحریک انصاف کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے نام پر لوگوں سے ایک ارب 13 کروڑ روپے کا چندہ اکٹھاکیا ہے، ان کے آزادی مارچ میں شریک لوگ دراصل اسلام آباد کی سیر کرنے آئے ہیں۔

مزید : سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور