موجودہ حکمرانوں کو  سقوط کشمیر کا   جواب دینا ہو گا،عمران حکومت غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کرے:احسن اقبال

موجودہ حکمرانوں کو  سقوط کشمیر کا   جواب دینا ہو گا،عمران حکومت غداری کے ...
موجودہ حکمرانوں کو  سقوط کشمیر کا   جواب دینا ہو گا،عمران حکومت غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کرے:احسن اقبال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو  سقوط کشمیر کا   جواب دینا ہو گا،حکومتی وزرا ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ پاکستان کو آئین پہ چلانے اور ووٹ کی عزت کا ہے،حکومتی وزرا ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں،موجودہ حکمرانوں کو  سقوط کشمیر کا   جواب دینا ہو گا۔احسن اقبال نے کہا کہ قوم مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت کا جواب مانگ رہی ہے، پاکستان کا اصل مسئلہ نااہل اور ناکام حکومت ہے، عمران حکومت اپنی ناکامیوں کا دفاع کرے اور غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کرے۔

مزید :

قومی -