ساہیوال میں انسانیت سوز واقعہ، بچوں کو پٹرول چھڑ کر آگ لگا دی، وزیرعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

ساہیوال میں انسانیت سوز واقعہ، بچوں کو پٹرول چھڑ کر آگ لگا دی، وزیرعلیٰ ...
ساہیوال میں انسانیت سوز واقعہ، بچوں کو پٹرول چھڑ کر آگ لگا دی، وزیرعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساہیوال میں بااثر شخص نے پٹرول چھڑک کر بچوں کو آگ لگادی۔ آگ لگنے سے پانچ سالہ بچہ اور بچی بری طرح جھلس گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس میں بااثر شخص نے بچوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ آگ لگنے سے 5سالہ بچہ اور ایک بچی بری طرح جھلس گئے ،متاثرہ بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ متاثرہ بچوں کے والد نے کہا ہے کہ بااثر شخص نے لین دین کے تنازع پر میرے بچوںکو آگ لگا دی، پولیس ملزم کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے کر آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کو جلانے کا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔ ملزم جتنا مرضی بااثرہو سزاسے بچ نہیں سکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بچوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت کی۔