ٹرمپ کو الیکشن سے پہلے بڑا جھٹکا، عدالت نے ٹک ٹاک پر پابندی کا حکم معطل کردیا

ٹرمپ کو الیکشن سے پہلے بڑا جھٹکا، عدالت نے ٹک ٹاک پر پابندی کا حکم معطل کردیا
ٹرمپ کو الیکشن سے پہلے بڑا جھٹکا، عدالت نے ٹک ٹاک پر پابندی کا حکم معطل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست پنسلوانیا کی ایک عدالت نے ٹک ٹاک پر پابندی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حکم معطل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے حکم دیا تھا کہ 12 نومبر سے ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی ۔ اس فیصلے کے خلاف چینی ایپ ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

پنسلوانیا کی ایک عدالت نے صدر ٹرمپ کا حکم معطل کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ٹک ٹاک کو روزانہ کی بنیاد پر 10 کروڑ امریکی صارفین استعمال کرتے ہیں، اگر اس پر پابندی عائد کردی گئی تو یہ صارفین متاثر ہوں گے۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر جاسوسی کا الزام لگاتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی تھی۔ ٹک ٹاک کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ اپنے امریکی آپریشنز کسی امریکی کمپنی کو فروخت کردے۔