ڈینگی پھیل گیا ہے؟

ڈینگی پھیل گیا ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کورونا وبا کی صورت حال میں بہتری ہوئی ہے۔ این سی او سی نے مزید نرمی کا فیصلہ کر کے چار شہروں میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، لیکن اس کمی کے بعد اب ڈینگی بخار شدت اختیار کرتا جا رہا ہے،اب تک کی اطلاعات کے مطابق بخار سے مزید 847 متاثرین کی رپورٹ ملی،ان میں  زیادہ  ترافراد کا تعلق لاہور سے ہے،جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید تیرہ افراد جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں مریضوں کی کل تعداد13483 ہے،452 کا لاہور،49کا راولپنڈی،12کاگوجرانوالہ، آٹھ کا  فیصل آباد، سات، سات کا بہاولپور اور اٹک سے تعلق ہے۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق اموات کی کل تعداد43 ہو گئی ہے۔ڈینگی کی افزائش میں گذشتہ بارشوں اور غیر یقینی موسم بھی معاون ہوا، جبکہ موثر طور پر صفائی اور سپرے نہیں ہو سکا۔ صوبائی محکمہ صحت کے علاوہ لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے تازہ اعلامیہ کے باوجود ابھی تک انسداد ڈینگی کی موثر کارروائی شروع نہیں ہوئی،اور نہ ہی تشہیر سے کام لیا جا رہا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق  اس صورتِ حال  سے بہتر طور نمٹنے کے لئے  تمام شعبوں میں مکمل تعاون کے ساتھ موثر مہم لازم ہے،اور عوام کو بھی احتیاط کی ضروررت ہے، متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام کو اپنی ذمہ داری موثر کرنا ہو گی کہ یہ بھی وبائی صورتِ حال نہ بن پائے۔صوبائی وزیر صحت جو متحرک شخصیت ہیں ان کو کام نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنا ہو گی۔

مزید :

رائے -اداریہ -