پٹرولیم مصنوعات …… نرخ نہ بڑھے
وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی سفارش مسترد کر دی ہے،اور جو نرخ16،15اکتوبر کی شب بڑھائے گئے وہ بدستور نافذ العمل رہیں گے۔اوگرا کی طرف سے اس بار بھی مجموعی طور پر قریباً11روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ وزیراعظم نے مہنگائی کی بڑھتی شرح کی روشنی میں یہ قدم اٹھایا ہے۔پٹرول مصنوعات کی قیمتیں مزید نہ بڑھنے پر عوام نے سُکھ کا سانس لیا ہے،اور توقع کی کہ یہ سلسلہ یہیں روک دیا جائے گا۔