مریدکے،ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون سمیت2افراد جاں بحق

مریدکے،ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون سمیت2افراد جاں بحق

  

مریدکے،فیروزوالہ(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)  جی ٹی روڈ پر تیز رفتا ٹرالہ بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں نوجوان رمضان اور اس کی بھاوج موقع پر ہلاک جبکہ شیر خوار بیٹا معجزانہ طور پر بچ گیا۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرالا چھوڑ کر فرار ہو گیا بتایا گیا ہے کہ چک نمبر31کا رہائشی محمد رمضان اپنی بھاوج شگفتہ بی بی اور اس کے کمسن بچے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے جب وہ چک نمبر29کے قریب پہنچے تو تیز رفتار ٹرالا آیا جس نے انہیں روند ڈالا جس کے نتیجہ میں محمد رمضان اور اس کی بھاوج شگفتہ بی بی موقع پر ہلاک جبکہ متوفیہ شتگفتہ کا دو سال بیٹا معجزانہ طور پر بچ گیا  مریدکے صدر پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔لاشیں ضروری کاروائی کے بعد پولیس نے ورثاء کے حوالے کر دی۔

مزید :

علاقائی -