شادمان گندے نالے کے قریب 70سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

  شادمان گندے نالے کے قریب 70سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شادمان کے علاقے میں گندے نالے کے قریب سے 70سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شادمان کے علاقے شادمان گندے نالے کے قریب 70سالہ بزرگ کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کر دی پولیس کے مطابق متوفی کی موت کی وجہ پورسٹمارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔

مزید :

علاقائی -