شیخوپورہ، فائرنگ کے باعث کمسن بچی قتل،2افرادزخمی

  شیخوپورہ، فائرنگ کے باعث کمسن بچی قتل،2افرادزخمی

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)گردونواح میں قتل کی دولرزہ خیز وارداتوں اور فائرنگ کے نتیجہ میں کمسن بچی سمیت2افراد قتل2شدیدزخمی،تھانہ شرقپور شریف کی حدود راجباہ کے قریبی امرود کے باغ سے نامعلوم4سالہ کمسن بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد،علی الصبح باغ میں کام کرنے والے افراد نے کمسن بچی کی لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع کردی ڈی ایس پی فیروز والہ عمران عباس چدھڑ،ایس ایچ او شرقپور شریف ثقلین بخاری اور فرانزک ٹیم کے ہمراہ جاے وقوعہ پر پہنچے جنہوں نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا ہے عینی شاہدین کے مطابق مقتولہ کے گلے پر دبائے جانے کے واضع نشانات دکھائی دیتے ہیں جسکی شناخت ابھی تک نہ ہوپائی ہے۔علاوہ ازیں گاؤں بلکھے میں کھیتوں میں گھاس کاٹنے والے دوافرا د کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -