مریدکے، موٹر سائیکل ملزمان کی فائرنگ، نوجوان قتل

  مریدکے، موٹر سائیکل ملزمان کی فائرنگ، نوجوان قتل

  

مریدکے(نامہ نگار)  جی ٹی روڈ کی آبادی سلطان پارک مریدکے میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے گھر کی دہلیز پر نوجوان کو ہلاک کر دیا۔ ملزمان فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ سلطان پارک کا رہائشی عبدالعزیز کا بیٹا ذیشان عرف شانی 32سالہ اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ شبیر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے جنہوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے گھر کے دروازے پر ہی ہلاک کر دیا فرار ہو گئے سٹی مریدکے پولیس اطلاع ملنے کے باوجود تاخیر سے پہنچی ملزمان فرار ہو گئے پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -