مسلسل محنت و لگن سے کام کررہی ہوں، سماء راج

مسلسل محنت و لگن سے کام کررہی ہوں، سماء راج

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل سما راج نے کہا ہے کہ میں مسلسل محنت اور لگن سے کام کررہی ہوں مجھے ہر حال میں اپنی منزل کوپانا ہے۔سما راج کا کہنا ہے کہ ہمیں خو شی کا انتظار کرنے کی بجائے مشکل وقت میں بھی مسکرانے کا ہنر سیکھنا چاہیے۔ فلم میں بابر علی جیسے سینئر اور منجھے ہوئے فنکار کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا انہوں نے قدم قدم پر میری رہنمائی کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے سوال کیا کہ کیا آپ بیٹھے خوشی کا انتظار کریں گے۔

 یا اپنے غموں میں بھی خوشی کا لمحہ تلاش کر کے مسکرائیں گے۔ سما راج نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم مشکل وقت میں بھی مسکرانے کا ہنر سیکھیں کیونکہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں ہمیں ان سے گھبرانے کی بجائے ان کا مقابلہ کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔مجھے اس وقت کئی فلموں اور ڈراموں کی پیشکش ہے لیکن میں صرف ان پراجیکٹس میں کام کروں گی جن میں کچھ کردیکھانے کا موقع ہوگا۔

مزید :

کلچر -