اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے اپنے شوہر کو جنّتی قرار دے دیا

    اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے اپنے شوہر کو جنّتی قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)  معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے گزشتہ تین سال سے انہیں برداشت کرنے کے لئے اپنے شوہر کو جنّتی قرار دے دیا۔صحیفہ جبار خٹک نے اپنی شادی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کے دن کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے شوہر نے پینٹ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے صحیفہ جبار نے کہا کہ اس انسان کو شادی کی تیسری سالگرہ مبارک ہو جو میرا سب کچھ ہے۔صحیفہ جبار نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ویسے آپ میں بہت ہمت ہے جو مجھے تین سال سے برداشت کررہے ہو۔اداکارہ نے کہا کہ میں ابھی بھی تعجب میں ہوں کہ آپ کیسے مجھے سنبھالتے لیتے اور کیسے میرے ساتھ گزارا کر رہے ہو، واقعی میں آپ ایک جنّتی انسان ہو مزید کہاکہ میرے شوہر نے زندگی کے ہر موڑ پر میرا بھرپور ساتھ دیا اور میری کامیابی میں ا ن کا بھی بہت عمل دخل ہے میں ان کی اس حوالے سے ہمیشہ شکرگزار رہوں گی اور اچھا شوہر ملنے پر میں بہت خوش ہوں۔

مزید :

کلچر -