اداکاری کا بچپن سے ہی شوق تھا، اداکارہ منہا اشرف
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ منہا اشرف نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اداکاری میں ان کی دلچسپی بڑھی۔اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی منہا اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن سے ہی اداکاری کا شوق رکھتیں تھیں اور ڈرامہ سیریلرسوائی سے اس کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ اپنے کام کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرتی ہیں اور سیٹ پر اکثر ان کو ڈانٹ بھی پڑتی ہے مزید کہا کہ کیرئیر میں ہمیشہ معیاری کام کی بدولت ہی بہت جلد شہرت حاصل کی۔