اداکارائیں اورماڈلز میک اپ کے بغیر کیمرے کا سامنا نہیں کرتیں 

 اداکارائیں اورماڈلز میک اپ کے بغیر کیمرے کا سامنا نہیں کرتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)خواتین اور میک اپ کا چولی دامن کا ساتھ ہے تاہم جب بات ہو شوبز کی تو یہاں میک اپ لازمی چیز ہے، اداکارائیں اورماڈلز میک اپ کے بغیر کیمرے کا سامنا نہیں کرتیں کیونکہ میک اپ سے نہ صرف ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوتا ہے بلکہ میک اپ  آرٹسٹ اپنی مہارت سے قبول صورت چہروں کو بھی خوبصورت بنادیتے ہیں۔تاہم کچھ چہروں کو خوبصورتی کے لیے میک اپ کی ضرورت نہیں ہوتی وہ بغیر میک اپ کے بھی بے حد حسین نظر آتے ہیں۔ پاکستانی اداکارائیں ماہرہ خان اور صباقمر سمیت بہت سی اداکارائیں ہیں جو میک اپ کی محتاج نہیں۔ماہرہ خان۔عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے دیوانے پاکستانی تو ہیں ہی تاہم بھارتی بھی ان کے حسن کے قصیدے پڑھتے نظر آتے ہیں۔ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی اْن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہیں خوبصورت نظر آنے کے لیے میک اپ کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ بغیر میک اپ کے بھی بہت خوبصورت نظر آتی ہیں۔نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو قدرت نے بے تحاشہ حسن سے نوازا ہے انہیں بھی اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لیے میک اپ کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں۔اداکارہ ماورا حسین کے چہرے پر موجود معصومیت پر ہزاروں لوگ فدا ہیں۔ ماورا حسین کی خوبصورتی بھی میک اپ کی محتاج نہیں۔

مزید :

کلچر -