عروج و زوال زندگی کا حصہ،مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہوں، پپو ڈان

عروج و زوال زندگی کا حصہ،مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہوں، پپو ڈان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار پپو ڈان نے کہا کہ عروج و زوال زندگی کاحصہ ہے لیکن جو انسان زوال اور ناکامی کے وقت ثابت قدم رہتے ہیں وہ اس وقت سے کندن بن کر نکلتے ہیں اورکبھی ناکام نہیں ہوتے۔ پپوڈان نے کہا کہ میں آج ایک بین الاقوامی فلم کی شوٹنگ کیلئے دبئی جا رہا ہوں اس فلم میں میرے علاوہ کئی بھارتی اداکار بھی کام کررہے ہیں۔ میرے پاس ہر وقت کام کی بے شمارآفرز موجود رہتی ہیں لیکن میں کسی بھی پراجیکٹ کیلئے آنکھیں بند کر حامی نہیں بھر تا تھابلکہ اس میں اپنے لئے منتخب کئے گئے کام کا بغور جائزہ لینے کا بعد ہی فیصلہ کرتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں پپو ڈان نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر کے دوران مشکل کام کو ہمیشہ چیلنج کے طور پر لیا ہے،کامیابی حاصل کرنا بھی مشکل کام ہے لیکن اس سے مشکل کام اس سلسلے کو بر قرار رکھنا ہے۔ مزید کہا کہ کامیابی کیلئے کوئی بھی فنکار رقص کے شعبے میں نئی جہتوں کی تلاش میں رہتا تھا اورمیں نے اپنے تجربات میں بے پناہ کامیابیاں بھی حاصل کیں۔

۔۔

مزید :

کلچر -