گلوکار زین ملک اور سپر ماڈل جی جی حدید کی راہیں جدا ہوگئیں 

  گلوکار زین ملک اور سپر ماڈل جی جی حدید کی راہیں جدا ہوگئیں 

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جی جی حدید کی راہیں  جدا ہوگئیں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زین ملک اور جی جی حدید کے درمیان ان کی بیٹی کی پیدائش کے 13 ماہ بعد ہی علیحدگی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں اس بات کی تصدیق بھی کی ہے۔ علیحدگی کے حوالے سے زین ملک کا کہنا ہے کہ ہمارے نجی معاملات کو دنیا کے سامنے تماشہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ اقدامات کرنے پڑے ہیں۔ زین ملک نے اپنے پیغام میں اپنی بیٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے کوئی مشکل کھڑی کرنا نہیں چاہتے۔

ہیں اور اسے وہ سب مہیا کریں گے جس کی وہ حقدار ہیں۔

مزید :

کلچر -