ڈرامہ سیریل‘عشق لا’نے شائقین کے دل جیت لئے

     ڈرامہ سیریل‘عشق لا’نے شائقین کے دل جیت لئے

  

لاہور(فلم رپورٹر)سیریل‘عشق لا’کے مداحوں کا انتظار ختم ہو گیا، سیریل کی دوسری قسط  نے بھی مداحوں کے دل جیت لئے، یو ٹیوب پر چند گھنٹوں میں 10 لاکھ سے زائد ویوز ہوگئے۔جبکہ ڈرامہ سیریل کی پہلی قسم کو 50 لاکھ سے زائد ویوز حاصل ہو چکے ہیں۔”عشقِ لا ”اپنے وجود کی تلاش میں ابدی محبت کو پا لینے کی کہانی ہے۔ اب اس ڈرامے میں کون، کس سفر پر نکل کر کس منزل تک پہنچے گا یہ دیکھنا ہو گا ہر جمعرات عشق کے اس سفر میں۔پاکستانی گلوکار اذان سمیع خان نے‘عشقِ لا سے’ٹی وی انڈسٹری میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے، اس ڈرامے میں وہ اداکارہ یمنیٰ زیدی اور سجل علی کے ساتھ  لیڈ رول میں نظر آ رہے ہیں۔عشق لا میں سجل علی صحافی کے کردار میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ اذان سمیع ایک طاقتور اور بارعب بزنس مین کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ دونوں کی جوڑی کو ڈرامہ شروع ہونے سے پہلے ہی خوب پزیرائی مل رہی ہے۔جبکہ یمنی ٰزیدی ایک بار پھر اپنی جاندار اداکاری سے اپنے کردار میں جان ڈالتی نظر آئیں، جو اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے میں کبھی نہیں گھبراتی۔’عشقِ لا’کی کہانی معروف ڈرامہ نگار قیصرہ حیات نے لکھی ہے اور اسے مومنہ درید پروڈکشنز کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔ڈرامے میں ’عہدِ وفا’میں گلزار کے کردار سے مقبول ہونے والے اداکار عدنان صمد خان بھی اداکاری کرے نظر آئیں گے، جبکہ سیمی راہیل بھی یمنی زیدی کی ماں کے کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔جبکہ دیگر کاسٹ میں عظمی حسن، سہیل سمیر، لیلی زبیری، عثمان پیر زادہ اور غزالہ کیفی شامل ہیں او ر ان سب اداکاروں نے ڈرامہ میں بہت شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے اس لئے اس ڈرامہ کو شائقین کیجانب سے بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

مزید :

کلچر -