س وقت انسانیت کومتعدد سنجیدہ چیلنجز کاسامنا ہے،تنویرخان

س وقت انسانیت کومتعدد سنجیدہ چیلنجز کاسامنا ہے،تنویرخان

  

ا

لاہور(نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کا اہم مشاورتی اجلاس مرکزی چیئرمین محمد ناصر اقبال خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل تنویر احمد خان نے اجلاس میں کہا کہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے عہدیداران بھارت سمیت دنیا بھر میں انسانوں کے بنیادی حقوق سے متصاد م ریاستی اقدامات کومانیٹرکرتے ہوئے اپنی رپورٹ بنارہے ہیں۔بھارت اوراسرائیل کے انتہاپسند حکمرانوں کاکشمیریوں اورفلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہونا جبکہ اقوام متحدہ کامسلسل خاموش رہنا اندوہناک اورشرمناک ہے۔اس وقت انسانیت کومتعدد سنجیدہ چیلنجز کاسامنا ہے۔ دنیا کے ہر معاشرے میں شرپسندعناصر موجود ہیں اوران کاوجود انسانیت کیلئے بوجھ ہے۔ خیبر پختونخواہ سے سیاسی وسماجی شخصیت حمیرااعظم ہوتی کوانٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے ساتھ وابستگی اختیارکرنے پر نیک خواہشات کے ساتھ خوش آ مدید کہا گیا۔اجلاس میں مرکزی سینئر وائس چیئرمین مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ، مرکزی چیف آرگنائزر سلمان پرویز، مرکزی سینئر وائس چیئرمینز میاں شہزاد حسن وٹو ایڈووکیٹ، سلطان حسن بٹ، محمد سلیم مہر، مرکزی سینئر نائب صدور ناصر چوہان ایڈووکیٹ، آغا محمودالحسن لودھی، صدر شیخوپورہ عمران حیدر،صدر وومن ونگ لاہور عالیہ خان اور دوسرے عہدیداران بھی شریک تھے۔اجلاس کے دوران مرکزی سینئر وائس چیئرمین محمدسلیم مہر کی طرف سے ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی ہوشربامہنگائی اورشرمناک بے حیائی کیخلاف ایک قراردادپیش کی گئی جس کومتفقہ طورپرمنظورکرلیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -