بھگوڑا لیگ پی ٹی آئی کا مقابلہ  نہیں کر سکتی رانااختر

  بھگوڑا لیگ پی ٹی آئی کا مقابلہ  نہیں کر سکتی رانااختر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات راانا اختر حسین نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں،بھگوڑا لیگ پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتی یہ سیاسسی مخالفین پر بلاجواز تنقید کرکے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے سوا کچھ حاصل نہیں کر سکتے۔،عوام انہیں 2018 کے انتخابات میں ریجیکٹ کر چکے ہیں۔

یہ مسترد شدہ ٹولہ اپنے اوچھے اور منفی ہتھکنڈوں سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتا، سیاسی نوسرباز بے وقت کا راگ الاپ کر اپنا اور قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ اتوار کے روز پارٹی دفتر میں کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے رانا اختر حسین نے کہا کہ اے پی ڈی ایم جتنے مرضی جلسے کر لے تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اسے اس مسترد شدہ ٹولے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی عوام میں روز بروز بڑہتی ہوئی مقبولیت سیاسی مخالفین سے ہضم نہیں ہو رہی یہ بیروزگاروں کا علی بابا اور  چالیس چوروں کا ٹولہ سڑکوں پر شور مچاتا خوار ہوتا رہے گاتحریک انصاف عوام کی خدمت کرتی رہے گی اور 2023 کے انتخابات میں بھر پور کامیای حاصل کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -