ہال روڈ پر غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز ختم کئے جائیں،حاجی نواز پپو

ہال روڈ پر غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز ختم کئے جائیں،حاجی نواز پپو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) صدر اتفاق گروپ انجمن تاجران ہال روڈ لنک میکلورڈ روڈ حاجی نواز پپو نے ہال روڈ پر رش اور ٹریفک کے بے ہنگم مسائل پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے اہم ترین تجارتی مرکز پر مسائل کی بھرمار ہے۔ پارکنگ اور غیرقانونی سٹینڈز نے ٹریفک کا گزرنا کجا پیدل چلنا بھی محال کردیا ہے۔ انجمن تاجران ہال روڈ لنک میکلورڈ روڈ تاجر برادری کی مسائل اور مشکلات کے بھنور میں پھنسی کشتی کو باہر لانے کیلئے آخری حد تک جائے گی۔

 مسائل زدہ حالات تاجر برادری اور تجارتی مراکز کا کبھی مقدر نہیں بننے دیں گے۔ ہال روڈ کی تاجر برادری کی خدمت کا وعدہ ہماری زندگی اور مشن کا نصب العین اور منزل ہے۔ تاجر حقوق کیلئے تجارتی مراکز پر سہولیات کی فراہمی اور پارکنگ پلازوں کے عملی قیام میں ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ہال روڈ پر ٹریفک کے اژدھام کا حتمی اور پائیدار حل پارکنگ پلازوں کی فی الفور تعمیر ہے جس کیلئے ہم اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔