تحفظ ناموس رسالتؐ اورختم نبوتؐ پر عمران خان کے اقدامات کو پوری مسلم دنیا نے سراہا ہے،شاہ زید خان

تحفظ ناموس رسالتؐ اورختم نبوتؐ پر عمران خان کے اقدامات کو پوری مسلم دنیا نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)  پاکستان تحریک انصاف کے مرکز ی رہنما ایم شاہ زید خان نے کہاہے کہ تحفظ ناموس رسالت اور ختم نبوتؐ کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے جو اقدامات اٹھائے گئے ان کو پوری مسلم دنیا نے بے حد  سراہا،عمران خان نے عالمی فورم پر اس پر بھر پور آواز اٹھائی، ناموس رسالتؐ کا تحفظ ہم سب کے ایمان کا جزو ہے۔ حضور اکرمؐ کی زندگی ہمارے لئے بہترین مشعل راہ ہے۔

 حکومت پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ تحفظ ناموس رسالت آڑ میں ملک کے اندر فتنہ فسادپیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے جس کو ناکام بنانا حکومت کیساتھ ساتھ تمام محب وطن اور اسلام پسند جماعتوں کی اولین ذمہ داری ہے، ریاست کی رٹ قائم کرنا سیاسی وعسکری قیادت کی ذمہ داری ہے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا  ایم شاہ زید خان نے کہاکہ اسلام بقائے باہمی کا دین ہے جو انسان تو دورکی بات سایہ دار درخت کاٹنے کی اجازت نہیں دیتا۔