نواز شریف اور مریم صفدر کوبلوچستان کیخلاف پروپیگنڈا کر نے پر شرم آنی چائیے،ارمغان صادق

نواز شریف اور مریم صفدر کوبلوچستان کیخلاف پروپیگنڈا کر نے پر شرم آنی ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)  تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ارمغان صادق نے کہاہے کہ نواز شریف اور مریم صفدر کوبلوچستان کے خلاف پروپیگنڈا کر نے پر شرم آنی چائیے، وزیراعظم عمرا ن خان کی بات سچ ثابت ہوئی کہ شریف خاندان ملک وقو م کا خیر خواہ نہیں،پاکستان میں تمام شہریوں کو برابر کے حقو ق حاصل ہیں اور مکمل آزادی ہے، شریف فیملی اپنے غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودی کے لیے پاکستان کو بدنام کر ے۔

 انہوں نے کہاکہ پاک فوج ملک کی سالمیت کی ضامن ہے۔ عوام میں اتحاد پیدا کرنا‘ بے یقینی کو دور کرنا ملک کے اندر تمام فروقوں ذات برادری کی تمیز بے انصافی اور امن پیدا کرنے کیلئے کوشش کرینگے۔ ملکی دفاع کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہم ہر سطح پر پا ک فوج کیساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاک فوج کیخلاف سازشیں کرنیوالے ملک و قوم کے دشمن ہیں،قوم ملک وقوم کیخلاف ساز شیں کرنے والوں کے مکروہ چہرے پہچان چکی ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -