13دینی جماعتوں نے یورپی یونین قراردادکومستردکردیا

13دینی جماعتوں نے یورپی یونین قراردادکومستردکردیا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)13 جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس  پاکستان کے سرپرست پیرسلمان منیرکنوینئرعلامہ محمدممتازاعوان،متحدہ علماء کونسل  کے سربراہ مولاناعبدالرؤف ملک جے یوپی کے رہنمامفتی غلام حسین نعیمی مسلم لیگ(علماء ومشائخ)کے چیئرمین پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم مولانامحمداسماعیل شجاع آبادی جماعت اسلامی کے نائب امیرڈاکٹرفرید احمدپراچہ  ورلڈپاسبان ختم نبوت کے نائب امیرمولانامحمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے)،مجلس احراراسلام کے امیرسیدمحمدکفیل شاہ بخاری جے یوآئی کے رہنما ڈاکٹرمحمودالحسن قاسمی  متحدہ جمعیت اہلحدیث کے جنرل سیکرٹری شیخ محمدنعیم بادشاہ جمعیت اہلسنت کے رہنما علامہ عاشق حسین رضوی،مولانامحمدحنیف حقانی   ملت جعفریہ کے رہنماحافظ کاظم رضانقوی،علامہ قاسم علی قاسمی چاروں مسالک علماء بورڈکے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی اورمصطفائی جسٹس مومنٹ کے چیئرمین میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ ترجمان الائنس قاری محمدمنسوب رحیمی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں یورپی یونین کی اس قراردادپرسخت احتجاج کرتے ہوئے کہ جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاگیاہے کہ تحفظ ختم نبوت وناموس رسالتؐ قوانین کوختم یاانہیں غیرمؤثرکرنے  اورتوہین رسالت کے مجرموں کورہاکرنے کے مطالبے پرمبنی قرارداداکویکسرمستردکردیاہے اورکہاہے کہ آئین کی اسلامی شقوں ختم نبوت وناموس رسالتؐ کیخلاف کوئی بھی سازش انتہائی ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہاکہ یورپی یونین کی یہ قراردادسراسرپاکستان کے اندرونی ودینی معاملات میں کھلی مداخلت اوربین الاقوامی قوانین کے بھی خلاف ہے۔

 کیونکہ عالمی قوانین کے تحت کسی بھی ملک کے اندرونی یامذہبی معاملات میں مداخلت نہیں کی جاسکتی یورپی یونین کی اس قراردادسے 22کروڑاسلامیان پاکستان کے جزبات سخت مجروح ہوئے ہیں اس پریورپی یونین معافی مانگ کرقراردادواپس لے۔ کیونکہ غیورمسلمان اپنی جان،مال،اولاد،تن،من،دھن سب کچھ قربان کرسکتے ہیں لیکن وہ اپنے آقاؐ کی ختم نبوت وناموس رسالتؐ کیخلاف کوئی بھی ناپاک سازش کوہرگزہرگزبرداشت نہیں کرسکتے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -