تاجر اپنے حقوق کی جنگ سینہ تان  کر لڑیں گے،میاں ادریس

تاجر اپنے حقوق کی جنگ سینہ تان  کر لڑیں گے،میاں ادریس

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران سنٹرل پنجاب کے صدر میاں ادریس نے کہا ہے کہ ملک میں تاجر برادری کے ساتھ امتیازی سلوک استحصال اور ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف تاجر حلقوں کے حقوق کی جنگ سینہ تان کر لڑیں گے۔ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ بازار مارکیٹیں روزانہ کی بنیاد پر بھاری زرمبادلہ ملکی معیشت میں ڈالتے ہیں۔ بزنس کمیونٹی تاجر دکاندار سوفیصد ٹیکس ادائیگی کے بعد بھی مزید ٹیکسوں کے دشوار ترین حالات کا سامنا کررہے ہیں۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا ملک گیر تاجر کنونشن تاجر برادری کیلئے امید سحر اور روشنی کی کرن ثابت ہوگا۔ 

تاجر حلقوں کو مسائل اور مشکلات لے جھنجھٹ سے نکال باہر لائیں گے۔ تاجر کمیونٹی کے حقوق پر اپنے عہد کو نبھائیں گے جون کے آخری قطرے اور وجود میں دوڑتی آخری سانس تک تاجر کمیونٹی سے وفا کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -