پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،سیاسی رہنما

پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،سیاسی رہنما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی،ایم این اے گل ظفر خان،مجیب احمد خان اور پی ٹی آئی کے مرکزی رانا محمد تنویرکی مقامی ہوٹل میں سمارٹ ایکسپومیں خصوصی شرکت۔ اس موقع پر رہنماؤں نے میڈ یاکے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ حکومت پورا تعاون اورسہولیات فراہم کررہی ہے، عوامی مسائل کا  تدارک حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات قابل تحسین ہیں،حکومت کاہر قدم ملکی سلامتی وترقی اور عوامی خوشحالی کی منزل کی طرف اٹھ رہا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان تمام بحرانوں کا خاتمہ اور کرپشن کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑنے کے لیے پُر عزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی کی جان ومال‘ عزت و آبرو کا تحفظ‘ مہنگائی کا خاتمہ اور روزگار کے بہتر مواقع کی فراہمی کیساتھ ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل کے ذریعہ لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا حکومتی ذمہ دای ہے۔